مسلمان حج کی تیاری ابھی نہ کریں حالات کا کوئی علم نہیں، سعودی عرب

0
53

مسلمان حج کی تیاری ابھی نہ کریں ، حالات کا کوئی علم نہیں، سعودی عرب

باغی ٹی وی سعودی عرب نے حج کے ملتوی ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے ،سعودی وزیر حج محمدبنتن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورتحال میں سعودی عرب کو مسلمانوں کی صحت عزیز ہے، اس لیے صورتحال واضح ہونے کا انتظار کیا جائے اور حج کے معاہدے نہ کئے جائیں۔نہوں نے کہا کہ سعودی عرب حج اور عمرہ زائرین کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے لئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے رواں سال حج ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا ہے

خیال رہے کہ سعودی عرب میں‌ کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دوسری جانب سعودی عرب نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے عالمی ادارہ صحت کو ایک کروڑ ڈالر کی امداد دے دی

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مزید 154 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی طور پر مملکت میں وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد 1453 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سے سامنے آنے والے مریضوں میں سے سب سے زیادہ مکہ مکرمہ میں ہیں جن کی تعداد 40 ہے۔ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 49 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا بحران ختم ہوجانے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ وائرس موسمی بن جائے گا۔کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے گھر میں محدود رہنے کے علاوہ بحران کے دوران لوگوں نے معاشرتی فاصلہ اور صفائی کے جن طور طریقوں کو اپنایا ہے انہیں جاری رہنا چاہئے،کرونا وائرس پر قابو پانے کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ وائرس کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے، یہ سازگار ماحول پاتے ہی لوگوں کو دوبارہ شکار کرسکتا ہے

Leave a reply