پنجاب کے تعلیمی اداروں میں فیس کتنی کم لی جائے گی؟ وزیراعلیٰ نے بڑا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام اسکولوں کو 20فیصد کم فیس وصول کرنے کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تمام اساتذہ اور اسٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،کسی ا سکول کو عملے کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلٰیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا ک ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے

اس دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن ہے اور تعلیمی اداروں میں 31 مئی تک تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ہفتہ قبل کہا تھا کہ کوشش کریں گے پرائیویٹ سکول مالکان ماہانہ فیس آدھی لیں اس ضمن میں کمیٹی بنائی گئی تھی، آج وزیراعلیٰ پنجاب نے اس ضمن میں اعلا کر دیا ہے

31 مئی تک صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں کر دیں گئیں ۔ یکم جون سے 13 اگست تک سکولز صبح 7 سے11 بجے تک اسمبلی اور بریک کے بغیر لگا کریں گے۔ 14 اگست کو یوم آزادی کے بعد سکولوں کی ٹائمنگ نارمل روٹین کے مطابق کر دی جائے گی۔

کرونا لاک ڈاون کے بعد اپریل کے ماہ میں صرف ایک دن سکول کھول کر 10th کلاس سمیت تمام سٹوڈنٹس کو نئی کتابیں اور چھٹیوں کا کام دیا جائے گا۔ مزید برآں 9th اور 6th کلاس سمیت تمام کلاسز میں نئے داخلے بھی اسی دن ہوں گے۔ 9ویں کلاس کے باقی ماندہ 6 پیپر 2 جون سے شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔ 12 جون کو 10th کے پریکٹیکل شروع ہونے کے چانسز ہیں۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 جون کو متوقع ہیں۔

نرسری سے ساتویں تک تمام کلا سز کے سٹوڈنٹس پاس کر دیے گئے ہیں۔ 8ویں کا رزلٹ 31 مارچ کو اناؤنس ہوگا۔ فرسٹ ائیر اور تھرڈ ائیر کے ایڈمیشن میں ایک ماہ کی توسیع متوقع ہے۔

واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند ہوں گے، اب فیصلہ ہوا ہے کہ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیان دے دی جائیں

Shares: