کرونا وائرس کو مذہب یا مسلک کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا، اسد قیصر نے کی علماء کرام سے اپیل

0
45

کرونا وائرس کو مذہب کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا، اسد قیصر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں علماء، وفاقی وزراء ،وزارت داخلہ سمیت دیگر اداروں کے افسران شریک ہوئے.

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے اللہ سے مدد مانگیں، علماء کرام حکومت کے ساتھ تعاون کریں ، شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کا کہیں، حکومت عوام کو مایوس نہیں کرے گی، سٹیٹ ماں جیسی ہوتی ہے، کورونا انسانی المیہ ہے اسے کسی مذہب کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا، مذہبی جماعتوں کے جو ایشوز ہیں ان کو حل کریں گے، پوری قوم آپ کے ساتھ ہے، ہم سب کو متحد ہو کر اس بحران سے نکلنا ہوگا

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ کرونا وبا امتحان ہے، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالہ سے بحث چھڑ گئی تھی کوئی تبلیغی جماعت اور کوئی زائرین پر انگلیاں اٹھاتا تھا ، سنجیدہ قسم کے لوگ بھی بحث میں پڑ گئے تھے اس لئے آج علماء کرام کا اجلاس بلایا، تبلیغی جماعت کے شوریٰ کے نمائندے کے ساتھ بھی میٹنگ ہوئی، ڈاکٹر طیبہ خانم اور علامہ شہنشاہ نقوی سے بھی بات ہوئی، زائرین کے حوالہ سے جو غلط فہمیاں ہیں ان کو ختم کرنے کے لئے حکومت نے ہدایات دی دہیں اور ان کی مشکلات کم کی جائیں.

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ آج شب برات ہے، عبادت کریں ،کوشش کریں کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بچوں کے ساتھ گھروں میں عبادت کریں.

Leave a reply