قصور
حکومتی حکم کی سرعام کھلم کھلا خلاف ورزی شب برات کے موقع پر حلوایئوں کی دوکانوں پر بے تحاشہ رش مضر صحت ناقص گھی میں حلوہ پوریاں لاغر گوشت سے تیار ٹکیاں اور کتلمہ بکتے رہے پورا شہر خلاف قانون پٹاخوں سے گونجتا رہا پولیس کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام بے بس رہی نقص امن کے خطرات منڈلاتے رہے
تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن، تھانہ بی ڈویزن اور تھانہ صدر قصور کے علاقوں اور شہر بھر میں حلوائی مضر صحت ناقص گھی سے حلوہ پوریاں اور لاغر گوشت سے ٹکیاں و کتلمہ بنا کر عوام کو سرعام لوٹتے رہے حلوائیوں کی دوکانوں پر بے تحاشہ رش رہا حکومتی پابندی کی خوب خلاف ورزی ہوتی رہی پورا شہر خلاف قانون پٹاخوں کی آوازوں سے گونجتا رہا مقامی پولیس، اے سی قصور یا اسپیشل مجسٹریٹس نے بھی شہر کا کوئی دورہ نہیں کیا کرونا وائرس کے خطرات کا شدید اندیشہ بھی رہا تا ہم پولیس خاموش تماشائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام اور بے بس رہی عوامی، فلاحی ،تنظیموں کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلاء نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے حلوائیوں کے خلاف کاروائی کی جائے

Shares: