طبی عملے کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ انکے ساتھ ہیں، وزیراعظم کی پشاور میں گفتگو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا ہے اور مریضوں سے علاج معالجے کے حوالہ سے آگاہی لی

وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر آج پشاور پہنچے تو گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے استقبال کیا، اس موقع پر کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مصافحہ نہیں کیا گیا۔ شہریار آفریدی اور وفاقی وزیر اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم عمران خان پشاور میڈیکل کمپلیکس پہنچے جہاں ان کو پشاور سمیت صوبے بھر میں کورونا مریضوں کے علاج معالجے کی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی اور طبی عملے کے تحفظ سمیت احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا۔

پشاور میڈیکل کمپلیکس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو ہسپتالوں میں کورونا وبا کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، شہروں میں لاک ڈاون کے اثرات اور عوام کو درپیش مسائل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہر صورت ممکن بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زندگی میں رسک لینا بہت اہم ہے، میں نے اپنی 20 سالہ عالمی کرکٹ کی تاریخ میں دیکھا ہے کہ جو رسک نہیں لیتے وہ کامیاب نہیں ہوتے، چانس لینے والا ہی کامیاب ہوتا ہے،مشاورت چل رہی ہے،لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ 14اپریل کوکریں گے 14 اپریل کوفیصلہ کریں گے کون سے شعبے کھولنے ہیں۔ طبی عملے کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں،پااکستان میں مریضوں میں اضافہ ہونے سے طبی عملے پر پریشر بڑھ سکتا ہے، ہماری ساری توجہ مریضوں، طبی عملے اور غریب افراد پر ہے،پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا احساس پروگرام شروع کیا ہے جو اس سے قبل کسی بھی حکومت نے شروع نہیں کیا تھا، ایک کروڑ 20 خاندان کو ہم 12 ہزار روپے دیں گے،

Shares: