دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے دو جوان شہید، 7 دہشت گرد ہوئے ہلاک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے جبکہ پاک فوج کی فائرنگ سے 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے
آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا.دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے دو جوانوں سپاہی مومن شاہ اور محمد ساجد نے جام شہادت نوش کیا،شہید سپاہی مومن شاہ کا تعلق ڈی آئی خان اور شہید ساجد کا ایبٹ آباد سے ہے








