بھارتی فنکاروں کو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں فلمی صنعت کی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سِنی ایمپلائز نے بھارتی فنکاروں کو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا ہے
فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سِنی ایمپلائزکی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں بھارتی فنکاروں کو کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی پاکستانی کے ساتھ کام کرنے سے گریز کریں، پاکستانی اداکاروں، گلوکاروں اور ٹیکنیشنز کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سمیت کہیں بھی کسی قسم کا کام نہ کریں۔
فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سِنی ایمپلائزکی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کچھ اراکین پاکستانی فنکاروں کے ساتھ نئے پروجیکٹس کی تیاری کے مراحل میں ہیں۔ تنظیم نے سختی سے کہا ہے کہ اگر کسی نے پاکستانی فنکار یا گلوکار کے ساتھ کام کیا تو اسکے خلاف کاروائی کی جائے گی
حالیہ عرصے کے دوران کچھ بھارتی آرٹسٹ کے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ کام کرنے پر تنظیم نے اسے افسوسناک قرار دیا