کرونا وائرس، پی پی رہنما قمر الزمان کائرہ وفاقی حکومت پر برس پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہماری تجاویز مان لیتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی،
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کی تعریف میں ایک لفظ بھی نہیں کیا، ملک میں 109 کے قریب طبی عملے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اس کا ذمہ دار کون ہے، ہم اسوقت پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنا چاہتے، ہم یہ نہیں کہتے کہ سب ٹھیک ہے، قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن نہیں چاہتے اورپھر یوٹرن لے لیا
قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اور کابینہ جو کررہی ہے وہ سیاست ہے،مراد علی شاہ کی کانفرنس کے بعد حکومتی ترجمانوں نے یلغا ر کردی،کل وزیراعلیٰ نے خود بھی سسٹم میں خرابی کا اعتراف کیا،وزیراعلیٰ کے جذبے کو ترجمانوں نے خراب کرنے کی کوشش کی،یہ کہنا کہ سیاست نہ کریں جہالت ہے، سیاست نہ کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں،وفاقی حکومت ہماری تجاویز مان لیتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی،
قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ تفتان بارڈر پر فوری طور پر اقدامات کیے جاتے تو صورتحا ل مختلف ہوتی،سندھ حکومت نے پہلا کیس آتے ہی کراچی، سکھر میں انتظامات کیے، وفاق جو اچھا کرتا ہے ہم کہتے ہیں اچھا کیا، ملک میں 25فیصد لوگ 2ٹائم کی روٹی مشکل سے کھاتے ہیں،ہم نے صرف یہ کہا کہ وفاق نے فیصلے کرنے میں دیر کی،