مودی کریں گے کرتارپور راہداری کی تقریب میں شرکت

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرتارپور راہداری کی تقریب میں شرکت کریں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کوتقریب کی شرکت کی دعوت گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے دی ،بھارتی وزیراعظم کرتارپورراہداری کی بھارتی سائیڈ پرمنعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے ،12نومبرکوسلطان پورلودھی میں باباگورونانک کےجنم دن کی تقریب ہوگی .بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےباباگرونانک کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت پرآمادگی ظاہرکردی ہے، ان ہی تاریخوں میں پاکستان کی طرف سےکرتارپورراہداری سےمتعلقہ تقریب منعقد ہونی ہے .

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے وزرائے اعظم ملکرکرتار پور راہداری کا افتتاح کرسکتے ہیں،معاملے پردونوں ملکوں کے درمیان بیک چینل رابطوں کاآغازکردیاگیا افتتاحی تقریب اکتوبرکےآخریا نومبرمیں ہوسکتی ہے
.

واضح رہے کہ کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

اگست 2018ء میں بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق ایم پی سدھو نے اعلان کیا کہ پاکستانی جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان کرتارپور کی راہداری کھول دے گا۔ 28 نومبر 2018ء کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ناروال کے قریب کرتارپور گاؤں میں اس راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔اس راہداری کو نومبر 2019ء میں گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی۔

Comments are closed.