کرونا کا خوف، شہریوں نے اخبار خریدنا بند کر دیا
کرونا کا خوف، شہریوں نے اخبار خریدنا بند کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خوف سے شہریوں نے اخبار خریدنا بھی بند کر دیا ہے
بھارتی پنجاب کے جالندھر شہر میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جالندھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 53 ہے ، 6 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں تا ہم عوام میں اتنا خوف ہے کہ شہریوں نے اخبار بھی خریدنا بند کر دیا ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ اخبار سے بھی کرونا پھیل سکتا ہے، اخبار کی فروخت میں کمی کی وجہ سے ہاکر پریشان ہیں کیونکہ وہ جس دروازے پر اخبار لے کر جاتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ اخبار مت دے کر جاؤ،
دی جالندھر نیوز پیپر ڈسٹری بیوشن اسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر جسونت سنگھ اور جنرل سیکرٹری پرمندر سنگھ کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خوف سے لوگوں نے اخبار خریدنا چھوڑ دیا ہے تمام ہاکر اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کے گھروں تک اخبار پہنچا رہے ہیں لیکن خریداروں نے اخبار لینے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے تمام ہاکروں نے گھروں میں 3مئی تک اخبارات پہنچانے بند کردیئے ہیں۔
ممبئی میں بھی ایسا ہی ہوا ،کرونا کے خوف کی وجہ سے ممبئی میں تو حکومت نے اخبارات گھروں میں پہنچانے پر پابندی عائد کر دی تھی تا ہم بعد میں حکومت نے حکم نامہ واپس لے لیا، اور کہا کہ اخبار پہنچانے والوں کو احتیاط کرنا ہو گی، اخبار فروشوں کے لئے ماسک، گلوز لازمی قرار دے دیئے گئے جبکہ سماجی فاصلے پر بھی عمل کا کہا گیا ہے.