سابق کپتان سلیم ملک کا پی سی بی سے باقاعدہ رابطہ

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق کپتان سلیم ملک نے پی سی بی سے باقاعدہ رابطہ کیا ہے

سلیم ملک کا کہنا ہے کہ کبھی کسی ویڈیوز کے ٹرانسکرپٹس مجھے نہیں ملے ، سلیم ملک نے بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسکرپٹس دیں تاکہ اس کا جواب دے سکوں ،

سلیم ملک آئی سی سی اور پی سی بی کے تمام سوالات کا جواب دینے کو تیار ہیں، سلیم ملک نے جواب دینے کیلئے قانونی مشاورت مکمل کرلی ،وکیل کی مشاورت پر سلیم ملک پی سی بی کو جوابات دیں گے

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے فکسنگ کے حوالے سے سارے راز بتانے کی حامی بھرتے ہوئے 19 سال بعد قوم سے معافی بھی مانگ لی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ سلیم ملک کی پیشکش خوش آئند ہے، ان سے 2011 میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات درکار ہیں۔

سلیم ملک کا کہنا تھا کہ میرے کرکٹ کے جتنے بھی فینز ہیں انکا اگر میری وجہ سے دل دکھا ہے تو میں ان سب سے معافی چاہتا ہوں۔ انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ باقیوں کی طرح ہیومن رائٹس قوانین کےتحت میرے ساتھ بھی نرمی برتی جائے اور فکسنگ میں ملوث دیگر کرکٹرز کی طرح مجھے بھی دوسرا موقع دیا جائے۔

واضح رہے کہ سليم ملک کو سن 2000 ميں جسٹس ملک محمد قیوم پر مشتمل عدالتی کمیشن نے میچ فکسنگ کی پاداش میں تاحیات پابندی عائد کی تھی جسے سليم ملک نے لاہور کی سول کورٹ ميں چيلنج کيا تھا۔ 2008 ميں سول عدالت نے سلیم ملک پر عائد تاحیات پابندی ختم کرکے کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی.

Leave a reply