برطانوی وزیراعظم کے گھر کا منظر،صحافی ملنے گیا تو اس نے کیا دیکھا؟

0
42

برطانوی وزیراعظم کے گھر کا منظر،صحافی ملنے گیا تو اس نے کیا دیکھا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ، انہوں نے کرونا کو شکست دی اور وہ صحتیاب ہو چکے ہیں

برطانوی وزیراعظم کی صحتیابی کے بعد ایک صحافی نے ان سے انکے گھر جا کر ملاقات کی ہے جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے،

رپورٹر کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کا گھر پرانی ملٹری فیکٹری سائٹ کی طرح ہے، گھر کے اطراف میں سڑک بھی پرانی ہے، گھر کی دیواروں میں سرخ اینٹیں استعمال ہوئی ہیں جو کئی جگہ سے ٹوٹ چکی ہیں گھر میں ٹائل نہیں لگی، ایسے لگتا ہے جہسے 40 سال پہلے لوگ تائیوان کی ایک چھوٹی سی گلی میں رہ رہے ہوں

برطانوی وزیراعظم کا   لونگ روم بہت چھوٹا تھا ،وہ خود چائے لے کر آئے اور ہمیں دی، چائے کی ٹرے پر ہر طرح کے کپ تھے،یعنی کپ ایک جیسے نہیں تھے، برطانوی وزیراعظم کے بال بکھرے ہوئے تھے،لیکن وہ آرام دہ اور پرسکون تھے

قبل ازیں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد دوبارہ حکومتی امور سنبھال لئے ہیں۔ وزیراعظم بورس جانسن رواں ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد سے وزیر خارجہ ڈومینک راب نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔

بورس جانس کو اپریل کے آغاز میں کچھ علامتیں ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا اور وہ اپنے گھر ہی میں قرنطینہ ہوگئے لیکن طبیعت بگڑتی چلی گئی جس پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم سانس لینے میں دشواری کا سامنا رہنے پر 7 اپریل کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم کی طبیعت 3 دن آئی سی یو میں رہنے کے بعد بہتر ہوئی تو انہیں مزید دو دن آبزرویشن میں رکھا گیا اور 12 اپریل کو دوبارہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی

Leave a reply