بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے کہ انہیں بم سے اڑا دیا جائے گا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش سے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی جین کو خط موصول ہوا جس میں امت شاہ اور انہیں طم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی
بی جے ہی کی رکن اسمبلی لینا جین کے دفتر میں ایک خط پہنچایا گیا جس میں بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی اور کہا گیا کہ اگر وہ مدھیہ پردیش کے اس ضلع میں آئے تو انہیں رکن اسمبلی سمیت بم سے اڑا دیا جائے گا ،خط میں گنجبا ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ اور اسپتال پر بھی دھماکے کرنے کی دھمکی دی گئی ہے.
بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ کو دھمکی کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی، بھارت کے سیکورٹی اداروں نے خط کو تحویل میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ یہ خط کہاں سے آیا اور کس نے بھیجا، متعلقہ علاقوں میں سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے جبکہ بھارتی وزیر داخلہ کی سیکورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے.
واضح رہے کہ امت شاہ بھارت کی حکمران جماعت کے صدر اور بھارتی وزیراعظم مودی کے انتہائی قریبی ہیں