پٹرول کی قیمتوں میں کمی مسترد، مزید قیمت کتنی کم کی جائے؟ شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

0
38

پٹرول کی قیمتوں میں کمی مسترد، مزید قیمت کتنی کم کی جائے؟ شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مسترد کردی

شہباز شریف نے حکومت کی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیاجارہا ،عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی پر پاکستان نے تیل نہیں خریدا جس کی سزا اور خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لٹر کرے ،عالمی منڈی سے انتہائی کم قیمت پر تیل نہ خریدنا حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نالائقی ہے عالمی منڈی سے کم قیمت پر تیل خریدکر عوام کو غیرمعمولی ریلیف دیناچاہئے تھا ، حکومت پھر موقع اور وقت ضائع کررہی ہے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 50 فیصد یا کم ازکم ایک تہائی کمی کی جائے ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو درپیش معاشی مشکلات میں ریلیف دیاجائے

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لٹر کرنے سے بھی حکومت کو کوئی نقصان نہیں ،47 روپے فی لٹر پٹرول دینے کا وعدہ کرنے والے آج صارفین کو ان کا حق دینے پر تیار نہیں ،پٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لٹر کرنے سے معاشی صورتحال میں بھی بہتری آسکتی ہے ،پٹرول اور ڈیزل 50 روپے کم کرنے سے آٹا، دال، گھی، چینی اور دیگر اشیائ ضروریہ کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے ،کورونا سے پیدا ہونے والے غیرمعمولی حالات میں عوام کو تیل کی قیمتوں میں پوری کمی منتقل کی جائے ،حکومت معاشی پیکج دے سکتی ہے اور نہ ہی ریلیف، کم ازکم تیل کی قیمتوں کا فائدہ تو عوام کو دیاجائے

Leave a reply