لاک ڈاؤن کے دوران کیا کام کریں؟ وزیراعظم نے دیا نوجوانوں کو اہم مشورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نوجوانوں کو کتاب پڑھنے کی تجویز سامنے آئی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو ٹوئٹ میں فراس الخطیب کتاب پڑھنے کی تجویز دی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی تاریخ سے متعلق زبردست کتاب ہے،کتاب میں مسلمانوں کےعروج اور زوال کی وجوہات کی داستان درج ہے

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، تمام صوبوں مین لاک ڈاؤن کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے،  پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، چوبیس گھنٹوں میں 990 نئے مریض سامنے آئے ہیں

پاکستان میں‌ کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار817 ہو گئی ہے، کرونا کے پنجاب میں 6340، سندھ 6053، خیبر پختونخوا 2627، بلوچستان میں 1049 مریض ہیں، کرونا سے پاکستان میں اموات کی تعداد 385 ہو چکی ہے جبکہ اب تک 4315 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں.

کرونا سے سب سے زیاد ہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں جن کی تعداد 146ہے جبکہ سندھ میں 112، پنجاب 106، بلوچستان 14، گلگت بلتستان 3 اور اسلام آباد میں 4 افراد کی موت ہوئی ہے.

 

Shares: