وزیراعلیٰ پنجاب کا سپیکر قومی اسمبلی کو فون، کرونا سے صحتیابی کی دعا کی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون کیا ہے.
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا سے متاثرہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی خیریت دریافت کی ، وزیر اعلی عثمان بزدار نے اسد قیصر سے ان کے بیٹے اور بیٹی کی بھی خیریت دریافت کی ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اسد قیصر،انکے بیٹے اور بیٹی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی.
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سپیکر قومی اسمبلی،انکے بیٹے اور بیٹی کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو جلدکورونا سے صحت یاب کرے –
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خیریت دریافت کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا
واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے.چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بھی سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا ہے اور انکی خیریت دریافت کرتے ہوئے انکی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے