چودھری شجاعت کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کروائی بڑی یقین دہانی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے
دونوں رہنماؤن میں ٹیلی فونک رابطے میں اٹھارویں ترمیم میں تعلیم کے اختیارات صوبوں کو دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اس ترمیم میں اچھی باتیں بھی ہیں جن کی ہم مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے،
آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے شعبہ تعلیم میں کی گئی ترمیم کی ہم بھرپور مخالفت کریں گے
چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ اب تک تمام پارٹی لیڈروں نے اٹھارویں ترمیم کے حق اور مخالفت دونوں پر بات کی ہے
شفقت محمود نے چودھری شجاعت حسین کو یقین دہانی کروائی کی کہ آپ کی شعبہ تعلیم سے متعلق تجاویز کو اجلاس میں زیر غور لایا جائے اور اس پر آپ کو مثبت جواب بھی دیا جائے گا،اس سلسلے میں آپ کی جماعت اور باقی تمام جماعتوں کی مثبت تجاویز کو مشاورت میں شامل کیا جائے گا








