پنجاب اسمبلی کا اجلاس کرونا کے پیش نظر کیسے ہوگا،ایس اوپیز تیار

0
32
punjab assambly

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کرونا کے پیش نظر کیسے ہوگا،ایس اوپیز تیار کر لی گئیں

ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیر قانون راجہ بشارت، سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت بزنس ایڈوائرری کمیٹی کے دیگر ارکان اجلاس میں شریک ہوئےاجلاس میں مسلم لیگ ن کے سمیع اللہ خاں،ملک ندیم کامران،طاہر خلیل سندھو اور ذیشان رفیق شریک ہوئے، پیپلزپارٹی کے علی حیدر گیلانی اور تحریک انصاف کے عباس شاہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی

بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے لئے ایس او پیز طے کیے، حکومت اور اپوزیشن کے زیادہ سے زیادہ 100 ارکان اجلاس میں شریک ہوں گے ، حکومت کے 52 جبکہ اپوزیشن کے 48 ارکان اجلاس میں شریک ہوں گے ، کورم کی نشاندہی نہیں ہوگی،پنجاب اسمبلی کااجلاس چار دن جاری رہے گا

پارلیمانی لیڈرز اجلاس میں شرکت کرنے والے اپنیارکان کی لسٹ پانچ مئی تک دیں گے ، لسٹ والے ارکان اسمبلی ہی صرف پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ، کوئی رکن اپنے ساتھ سٹاف یا مہمان نہیں لاسکے گا ، وزرا کو بھی صرف اسٹاف کاایک رکن ساتھ لانے کی اجازت ہوگی تمام ارکان اسمبلی اورسٹاف ماسک، گلوز کا استمعال کریں گے

اجلاس سے قبل ارکان اسمبلی کو اپنے کرونا ٹیسٹ کروانے کا بھی مشورہ دیدیا گیا ، تمام ارکان اسمبلی اوراسٹاف کا جراثیم کش گیٹ سے گزر کر اسمبلی آنا لازم ہوگا . ٹمپریچر گن سے ہر رکن کا ٹمپریچر چیک کیاجائے گا،پریس گیلری کے ارکان کا بھی داخلہ محدود ہوگا

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8 مئی کو طلب کیا گیا ہے

کرونا لاک ڈاؤن ،پھر بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب

Leave a reply