شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا خدشہ، کیا قدم اٹھا لیا؟

0
37

شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا خدشہ، کیا قدم اٹھا لیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا نےایم ڈی پی ایس او غیر قانونی تقرری پر نیب ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی توسیع کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

دائردرخواست میں چیئرمین نیب اور احتساب عدالت کراچی کو فریق بناتےہوئے کہاگیاہےکہ26 مارچ کو احتساب عدالت کراچی نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے،30 مارچ کو اسلام آبادہائیکورٹ نے 12 مئی تک حفاظتی ضمانت منظورکی لیکن کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے کراچی عدالت پیش نہ ہوسکا،اب لاک ڈاؤن میں 15مئی تک کی توسیع کردی گئی ہےاور راستوں کی بندش کے باعث کراچی پہنچنا مشکل ہے اس دوران نیب گرفتار کرسکتا ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت میں توسیع کردے، حفاظتی ضمانت دی جائے، احتساب عدالت کراچی میں پیشی تک راہداری ضمانت منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران کی غیر قانونی تقرری کا الزام ہے اور کراچی کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

Leave a reply