کونسی یونیورسٹی کی ڈگری کو تسلیم کرنے کی اپیل عدالت نے کی خارج؟

0
62

کونسی یونیورسٹی کی ڈگری کو تسلیم کرنے کی اپیل عدالت نے کی خارج؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الخیر یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کی ڈگریوں کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے ڈگریوں کو تسلیم کرانے کے لیے الخیر یونیورسٹی، الحاق شدہ کالجز اور طالب علموں کی انٹراکورٹ اپیلز خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام عظم قمبرانی پر مشتمل ڈویژن بینچ کی طرف سے جاری تفصیلی فیصلے میں انٹراکورٹ اپیلیں مسترد اور ایک انٹراکورٹ اپیل نمٹانے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہاگیا ہےکہ عدالت کے پاس اختیار نہیں کہ وہ ریگولیٹر کو طلبا کی ڈگریاں تسلیم کرنے کا حکم جاری کرے،ایچ ای سی نے پالیسی بنائی کہ جو طالب علم ٹیسٹ میں50 فیصد نمبر حاصل کریں ان کی ڈگریوں کو تسلیم کیا جائے گا،طلبا کو ڈگریوں کو ایچ ای سی تسلیم اور تصدیق کرانے کے لیے ٹیسٹ پاس کرنے کی پالیسی پر عمل کرنا ہو گا،

عدالت نے ایچ ای سی کو ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سٹوڈنٹس کی ڈگریاں تسلیم نہ کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عدالت نے 8 مئی 2012 سے 30 ستمبر 2015 تک ایچ ای سی کے لیٹر کو معطل رکھا،ایچ ای سی کے خط پر عدالتی حکم امتناع کے دوران داخلہ حاصل کرنے والوں سےمتعلق پالیسی پر نظرثانی کی جائے،ہائیر ایجوکیشن کمیشن ہی پاکستان اور آزاد کشمیر میں اعلی تعلیم کا کا ریگولیٹر ادارہ ہے،

الحاق شدہ کالجز نے طلبا کے مستقبل کے ساتھ کھیلا، وہ بھی غفلت میں برابر کے شریک ہیں،فیصلے سے بہت سے طالب علم متاثر ہوں گے مگر صرف اس بنیاد پر ایچ ای سی کا فیصلہ کاالعدم قرار نہیں دے سکتے۔

Leave a reply