پالپا دفتر کو کمرشل پروگراموں کے لئے استعمال کرنے لگی

0
46

پالپا کے پلاٹ کا کمرشل استعمال، صدر پالپا کا موقف بھی آ‌گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پائلٹوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی ایک نام نہاد تنظیم پالپا نے پوری فلائٹ آپریشن سسٹم کو مفلوج کر لیا تھا۔ کئی سالوں سے پالپا نے اپنے روایتی ہڑتالوں اور سیاسی مداخلت سے ہمارے قومی مفاد کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

پائلٹ کی تنظیم نے قومی ادارے کو کبھی تنخواہوں اور کھی دیگر ایشوز پر انتظامیہ کو بلیک میل کیا، فلائٹ آپریشن میں بدعنوانی ، جعلی ڈگریوں پر بھرتیاں بھی کی گئیں

پالپا کا دفتر کراچی میں ہے۔ وہ رہائشی علاقے میں کمرشل پروگرام کرتے رہتے ہیں.۔ پائلٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے کلفٹن بلاک فائیو میں ایمنٹی پلاٹ کا معاملہ ،پلاٹ اسکول لائبریری، رفاہی مقاصد کیلئے دیا گیا، تجارتی اور منافع کمانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے،

بیسمنٹ میں اسکول اور لائبریری تو ہے لیکن مستقل بنیاد پر کام نہیں کرتے، اساتذہ ہیں نہ ہی طلباء،پلاٹ اسکول اور لائبریری کیلئے انیس سو اسی میں الاٹ ہوا، اسکول اکتیس سال بعد رجسٹرڈ ہوا، عمارت کے ہال ، لان اور ٹینس کورٹ بھی شادیوں اور دیگرتقریبات کیلئے کرایہ پر لئے جاتے ہیں

چند برس قبل سندھ بورڈ آف ریونیو نے پالپا کلب کو ٹیکس ادائیگی کا نوٹس بھی بھیجا تھا،عمارت میں موجودپالپا انسٹیٹیوٹ آف ایوی ایشن اینڈ مینجمنٹ سائنس کا جامعہ کراچی اور کچھ غیرملکی یونیورسٹیوں سے وابستگی کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے

دو ہزار چودہ میں کراچی یونیورسٹی کا انسٹیٹوٹ کو وابستگی باقاعدہ بنانے کیلئے درخواست دینے کا مشورہ دیا گیا تھا

انسٹیٹیوٹ نے کراچی یونیورسٹی سے اپنی وابستگی کی تجدید بھی نہیں کی ہے، انسٹیٹیوٹ اپنے پروگراموں کی تجدید کے لئے درخواست دینے میں ناکام رہا،

دوسری جانب صدر پالپا کا کہنا ہے کہ شادی ہال ممبران کے بچوں کی شادی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،

پی آئی اے کی جانب سے تمام یونین کے ساتھ معاہدے ختم کر دئے گئے اور کہا گیا کہ جو سی بی اے کے تحت ہو گی اس کے ساتھ بات ہو گی،

Leave a reply