آئی ایم ایف کا اجلاس آج ہو گا پاکستان کو چھ ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے
شہباز شریف نے وفاقی بجٹ کیا مسترد کہا بجٹ بنایا آئی ایم ایف نے
آئی ایم ایف سے پہلا اور آخری قرضہ، ایسا کس نے کہا ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف قرضہ پروگرام ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہو گا، جس میں پاکستان کو قرضہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا، پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر دی ہیں اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے،اخراجات میں کمی اور بجٹ میں آمدن بڑھانے کیلئے اقدامات کی طرف بھی پیشرفت ہو ئی ہے ، ۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل اثاثے ظاہر کرنے والی سکیم کی مدت بھی ختم ہو جائے گی ۔
پاکستان کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کا ذمہ دار کون؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں
واضح رہے کہ آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں وفد نے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کئے تھے، وفد نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی. آئ ایم ایف وفد کے دورے کے بعد کہا گیا تھا کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین قرض کے لئے معاملات طے پا چکے ہیں، آئی ایم ایف 39 ماہ میں چھ ارب ڈالر قرض پاکستان کو دے گا.
آئی ایم ایف روپے کی قدر میں مزید کمی کیلئے دباو ڈال رہی ہے: سراج الحق
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے آئی ایم ایف قرضوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ 9ماہ کی حکومتی کارکردگی نےملک کومعاشی طورپرتباہ کردیا ہے.تبدیلی سرکار نے اپنی خودمختاری کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا،مریم نواز نے مزید کہا کہ نااہل حکمران آئی ایم ایف کے پاس جانےاورنہ جانے کے چکرمیں لگے رہے،اسٹاک مارکیٹ نےبھی آئی ایم ایف سے معاہدے کو مسترد کردیا ہے.