ہسپتال میں دہشت گردوں کی فائرنگ، خودکش حملہ، بچوں خواتین سمیت 8 جاں بحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ہسپتال میں خود کش حملہ ہوا ہے، حملہ آور نے پہلے ہسپتال میں گھس کر فائرنگ کی اور بعد میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا، حملے میں‌8 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے

خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے ہسپتال میں دہشت گردوں نے داخل ہو کر فائرنگ کی بعد ازاں دھماکے سے خود کو اڑا دیا،اس دوران دستی بم بھی پھینکے گئے،

دہشت گردانہ حملے میں افغان وزارت صحت کے مطابق 8 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبککہ 11 زخمی ہیں، مرنے والوں اور زخمیوں ‌میں بچے اور خؤاتین بھی شامل ہیں.

افغانستان کی وزارت داخلہ نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افراد نے اسپتال کی عمارت میں داخل ہوکر فائرنگ کی تھی، اسپتال پر حملے میں تین حملہ آور ملوث ہیں۔ حملہ آوروں میں سے ایک ہلاک ہوگیا ہے اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے

دوسری جانب افغان طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس حملے کےذمہ دار نہیں ہیں۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Shares: