بزدار سرکار پنجاب کے 2 اضلاع پر مہربان

0
55

بزدار سرکار پنجاب کے 2 اضلاع پر مہربان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولو گراؤنڈ ریس کورس پارک کا دورہ کیا

وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر شہروں میں صفائی اور میونسپل سروسز کے نظام کو بہتر بنانے کے پروگرام کا آغاز کیا گیا،شہروں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے چھوٹی گاڑیاں (منی ٹپرز) تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی

وزیر اعلی عثمان بزدار نے چھوٹی گاڑیاں (منی ٹپرز) سیالکوٹ اور ساہیوال کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کیں ،زیر اعلی عثمان بزدار نے مجموعی طور پر36چھوٹی گاڑیاں (منی ٹپرز) متعلقہ انتظامیہ کے حوالے کئے ،وزیر اعلی عثمان بزدار نے منی ٹپرز کا معائنہ کیا
وزیر اعلی عثمان بزدار نے سیورمینوں کی حفاظت کے لئے بنائی گئی جدید سیوریج سیفٹی وین بھی دیکھی ،

وزیر اعلی عثمان بزدارنے جدید سیوریج سیفٹی وین میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے جدید حفاظتی لباس میں ملبوس سیور مینوں سے گفتگو کی

وزیر اعلی عثمان بزدار نے جدید سیوریج سیفٹی وین کے لئے مزید فنڈزمہیا کرنے کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیور مینوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے جدید سیوریج سیفٹی وین ہر شہر کو دیں گے -سیالکوٹ کو 592 ملین روپے کی لاگت سے  1088  گاڑیاں ،مشینری اور ضروری آلات فراہم کئے جائیں گے- ساہیوال کو 293 ملین روپے سے 942 گاڑیاں، مشینری اور ضروری آلات دیں گے – آج سیالکوٹ کو 24اور ساہیوال کو 12 منی ٹپرز فراہم کئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت شہروں میں صفائی کے نظام کو بہتربنایا جائے گا- صوبے کے مختلف اضلاع میں میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں – ساہیوال اور سیالکوٹ کو ویسٹ مینجمنٹ نظام کی بہتری کیلئے نئی اور جدید مشینری کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے -صنعتی سرگرمیوں اور آبادی میں اضافے کی وجہ سے شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں مسائل کا سامنا رہا ہے – ہماری حکومت نے شہریوں کو ان کی دہلیز پر میونسپل سروسز کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے – اس پروگرام کے تحت جلد ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر میونسپل سروسز کو بہتربنایا جائے گا – دونوں اضلاع کو مجموعی طور پر تقریبا 885ملین روپے کی مشینری فراہم کی جائے گی-

عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام میں پنجاب حکومت کو ایشیائی ترقیاتی بنک مالی تعاون بھی حاصل ہے- پروگرام کے تحت ویسٹ مینجمنٹ سمیت ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس، واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اور صاف پانی کی فراہمی بھی شامل ہے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے منی ٹپرز اور دیگر مشینری کی فراہمی کے حوالے سے وزیر اعلی کو بریفنگ دی،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے وزیر اعلی کو جدید سیوریج سیفٹی وین کے بارے میں بھی بریف کیا، اس موقع پررکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، اعلی حکام اور سیالکوٹ و ساہیوال اضلاع کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے

Leave a reply