سعودی عرب میں کرونا نے پکڑی سپیڈ، 24 گھنٹوں میں 2 ہزار سے زائد نئے مریض
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، سعودی عرب میں 24 گھنتوں میں کرونا کے 2 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں
سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 2039 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 46 ہزار آٹھ سو 69 تک پہنچ گئی ہے۔سعودی عرب میں کرونا سے دو سو 83 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
سعودی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 سو 29 افراد صحت یاب ہوئے جس کے ساتھ اب تک اس مرض کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 19ہزار 51 تک پہنچ چکی ہے۔ مجموعی مریضوں میں سے ایک سو 56 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے جبکہ 27 ہزار پانچ سو 35 مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی عمریں 43 سے 90 برس کے مابین ہیں مجموعی مریضوں میں سے 41 فیصد سعودی اور 59 فیصد غیر ملکی ہیں۔
سعودی وزارت صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے تمام اصولوں پر کاربند رہیں۔ اور ان کی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی چیز سے دور رہیں، خاص طور پر اجتماعات یا غیر ضروری مقاصد کے لیے گھروں سے نکلنا، اپنے ہاتھوں کو دھونے کا عمل جاری رکھیں اور غیر ضروری چھونے سے پرہیز کریں، حفظان صحت سے متعلق تمام اقدامات کی پابندی کریں۔








