پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ، سب سے زیادہ اموات کس صوبے میں؟

0
51

پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ، سب سے زیادہ اموات کس صوبے میں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 833 ہو گئی ہے

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1430 نئےمریض سامنے آائے،، پنجاب میں 13 ہزار 914، سندھ میں 14 ہزار 99، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 423، بلوچستان میں 2 ہزار 310، گلگت بلتستان میں 501، اسلام آباد میں 866 جبکہ آزاد کشمیر میں 105 مریض ہیں.

پاکستان میں اب تک 3 لاکھ 44 ہزار 450 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 700 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 ہزار 155 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 33 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 803 ہوگئی۔ سندھ میں 243، پنجاب میں 234، خیبر پختونخوا میں 284، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 30 اور اسلام آباد میں 7 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے.

پاکستان میں‌ کرونا کی وجہ سے جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے تا ہم پنجاب اور سندھ میں آج جمعہ سے اتوار تک مکمل لاک ڈاؤن ہو گا

Leave a reply