کرونا سے مرنے والے کی لاش وصولی کے لئے ہسپتال پر حملہ،ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتائیں تفصیلات

0
125

کرونا سے مرنے والے کی لاش وصولی کے لئے ہسپتال پر حملہ،ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتائیں تفصیلات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے جناح ہسپتال میں کرونا سے مرنے والے مریض کی لاش زبردستی ساتھ لے جانے سے روکنے پر مشتعل افراد نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور ڈاکٹرز کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

جناح اسپتال میں کرونا سے متاثرہ مریض کے انتقال کے بعد مشتعل افراد نے لاش زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ ڈاکٹرز کے روکنے پر مرنے والے شخص کے لواحقین مشتعل ہوئے اور انہوں نے کرونا کے لیے مختص وارڈ کا کاؤنٹر اور گیٹ کے شیشے توڑ دیے جبکہ عملے کو بھی زدوکوب کیا۔لواحقین نے اسپتال میں موجود دیگر سامان کو نقصان پہنچایا۔

جناح اسپتال کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے فوری طور پر پولیس اور رینجرز کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچی۔ پولیس اور رینجرز کی نفری نے جناح اسپتال پہنچ کر ہنگامہ آرائی کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 10 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ہسپتال میں رینجرز و پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے.

ڈاکٹر سیمی جمالی کی مطابق 60 سالہ مریضہ کو بدھ کے روز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں اس کی موت ہو گئی،حکومت کی جانب سے بنائے گئے ایس اوپیز کے مطابق ہم کرونا سے مرنے والے کی لاش لواحقین کو نہیں دے سکتے. کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عمل ضروری ہے

Leave a reply