شاپنگ مالز کھلنے چاہئے، ہوٹل نہیں، سندھ حکومت کا وفاق کو مشورہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کا وڈیو لنک اجلاس ہوا، اجلاس کی وفاقی وزیر برائے صنعت وتجارت حماد اظہر نے صدارت کی
سندھ کے وزیر برائے صنعت وتجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے صوبہ سندھ کی نمائندگی کی،اجلاس میں سیکریٹری صنعت وتجارت سندھ عبدالغنی سہتو نے بھی شرکت کی
جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ شاپنگ مالز ایس او پیز کے مطابق کھلنے چاہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے بہت احتیاط سے کام لینا ہوگا۔ موجودہ صورتحال میں ہوٹلز کھولنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔
جام اکرام اللہ دھاریجو کا مزید کہنا تھا کہ ایس او پیز کے تحت آٹو موبائل انڈسٹری کھولی جاسکتی ہے۔انسانی جانوں کو اولیت دیتے ہوئے روزگار کے مواقع مہیا کئے جائیں۔ حکومت سندھ ہر سطح پر عوام کی بہتری کے لئے وفاقی حکومت سے تعاون کررہی ہے۔ کورونا وائرس کو مل کر ہی شکست دے سکتے ہیں۔ ایس او پیز کی پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔