طے کر لیں، ہمیں وائرس کے ساتھ گزارہ کرنا ہو گا، وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیکل ورکرز دنیا بھر میں جہاد کر رہے ہیں،لاک ڈاؤن کا کھولنے کے فیصلے پرطبی عملے کی فکرتھی کہ اسپتالوں پردباؤبڑھے گا،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وائرس کے ساتھ رہنا ہے، اس سال ہم طے کر لیں، اس وائرس کے ساتھ گزارہ کرنا ہے،جب تک ویکسین نہیں آجاتی اس وقت تک وائرس کنٹرول نہیں ہوگا،دنیابھرکےماہرین کہہ رہےہیں کہ اس سال ویکسین نہیں آسکتی،ایس اوپیز کے تحت تمام کاروبار کھولیں گے، عوام ذمہ داری لیں، پابندیوں میں نرمی کی کامیابی کا انحصار عوام کے اپنے نظم و ضبط پر ہوگا۔ریاست احساس کا نام ہے جو معاشرے کے کمزور طبقے کو اوپر اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے، امریکہ جاپان، سمیت ممالک نے بڑے پیکج دیئے اس کے مقابلے میں ہم اپنے وسائل دیکھیں کیا ہم اپنے بزنس بند کر سکتے ہیں،جہاں لاک ڈاؤن ختم ہوا وہاں دوبارہ کیسز سامنے آگئے،سنگاپور، کوریا اور چین میں دوبارہ وائرس آگیا،
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ ہم وہ لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے جو چائنہ میں ہے، یہاں غربت ہے، وہاں غربت نہیں ہے،ہماری لیبر فورس کے ڈھائی کروڑ مزدور اس وقت لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہیں، اس حساب سے 15 کروڑ افراد متاثر ہیں.ابھی تک مزید کیسز بڑھیں گے، نیشنل کمانڈ ایند کنٹرول سنٹر کام کر رہا ہے، تمام صوبوں سے کوآرڈینیشن جاری ہے، ہمیں پتہ ہے کہ کیسز بڑھیں گے لیکن یہ بھی پتہ ہے کہ لوگوں کو روزگار نہ دیا تو لوگ بھوک سے مریں گے، دن میں دس دفعہ سوچتا ہوں کہ سفید پوش کیسے گزارہ کرتے ہویں گے، ایس او پیز کے تحت کاروبار کھولنا ہماری مجبوری ہے
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے وائرس سست ہو گا ختم نہین ہو گا، ووہان میں وائرس ختم ہو کر دوبارہ آ گیا ہے، پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں، 24 اپریل کو ہم نے 14 مئی تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا،پاکستان میں مشکل سے 8ارب ڈالرکاریلیف پیکج دیا ،دیکھناہوگاکیا ہم لاک ڈاون کےمزید متحمل ہوسکتےہیں،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا سے موازنہ کیا جائے تو ہمارے ہاس کیسز کم ہیں، ہسپتالوں پر ابھی تک پریشر نہیں بڑھا، لیکن یہ کیسز بڑھیں گے، جون کے آخر تک ہماری ہسپتال کی سہولیات میں اضافہ ہو گا، مریضوں میں سے چند مریضوں کو ہسپتال جانے کی ضرورت ہوتی ہے جو سیریس ہو، اس حوالہ سے ڈاکٹرز تیاریوں کے بارے میں آگاہی دیں گے، ہم اپنےلوگوں کوبھوک سے مرنے سے بچا رہے ہیں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپیل کرتا ہوں ایس او پیز پر چلیں، ہم آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن اٹھا رہے ہین اگر کیسز بڑھتے ہیں تو ہمیں پھر ان ایریاز کو لاک ڈاؤن کرنا ہو گا.








