بس ٹرمینل یا بھوت بنگلہ

قصور
نیو بس ٹرمینل چونیاں کی آڑ میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چونیاں کا غریب شہریوں کیساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ سوالیہ نشان بن چُکا ھے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا نیو بس ٹرمینل بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ھے۔ ناقص میٹریل سے بنی دُکانوں کے فرش،دیواریں اور لینٹر پھٹ چُکے ھیں۔ سابقہ چٸیرمین چونیاں، ڈی سی قصور ، اے سی چونیاں ودیگر اعلٰی افسران کی نیو بس ٹرمینل پہ بے حسی نے عوام کو مایوس کر دیا۔ تحصیل میونسپل کمیٹی چونیاں نے دُکانوں کی الاٹمنٹ کا ڈرامہ رچا کے لوگوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا ھے جس کو تقریبًا 5 سال سے زاٸد کا عرصہ ھو چُکا ھے۔ چونیاں و گِرد و نواح کے صحافیوں نے اِس ایشو کو بارہا الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پہ اُجاگر کیا لیکن انتظامیہ کے سر پہ جوُں تک نہیں رینگی۔ اسسٹنٹ کمِشنر چونیاں عدنان بدر کی آمد پر شہریوں کو اُمید کی کِرن نظر آٸی تھی کہ اب شاٸد اِس معاملے کا کوٸی بہتر حل ضرور نکلے گا۔ بدقسمتی سے عدنان بدر صاحب نے بھی سابقہ افسران کی روایت کو برقرار رکھتے ھوٸے نیوبس ٹرمینل کی بحالی کو اللّہ تعالٰی کے سپُرد کر دیا۔ دُکانوں کی الاٹمنٹ کے نام پر شہریوں سے لٸے گٸے لاکھوں روپے کا کوٸی والی وارث نہیں۔۔
لوگوں نے عدنان بدر صاحب کے متعدد اچھے کاموں کو دیکھتے ھوٸے ل اِس ایشو پر بھی اچھی اُمیدیں لگاٸی ہیں کہ خدارا اس معاملے پر خصوصی توجہ دیتے ھوٸے کوٸی مثبت حل نکالیں یا پھر شہریوں سے الاٹمنٹ کے وقت لی گٸی رقم واپس کروا دیں۔

Leave a reply