2 ارکان صوبائی اسمبلی کی موت، ایک وزیر ہسپتال میں ،عید پر کپڑے نہیں سلوائے،وزیراعلیٰ سندھ

0
47

2 ارکان صوبائی اسمبلی کی موت، ایک وزیر ہسپتال میں ،عید پر کپڑے نہیں سلوائے،وزیراعلیٰ سندھ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موجود ہ صورتحال میں قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ،سب سے اپیل ہے عید کوسادگی سے منائیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس سال کو فرنٹ لائن ورکرز کےنام کرنے کا اعلان کیا،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ این ایف سی کی تشکیل غیر آئینی ہے ،وزیراعظم کو خط لکھا ہے کہ نوٹیفکیشن واپس لیا جائے،این ایف سی کمیشن کے ٹی او آرز بھی غیر آئینی ہیں، لوگوں سے اپیل ہے عید پردیہاتوں کی طرف نہ جائیں،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر دیہاتوں میں کورونا پھیل گیا تو کام کرنا مشکل ہوجائے گا،میں نے اس عید پر کپڑے نہیں سلوائے،اس موقع پر کیسے عید مناسکتا ہوں؟جہاں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں اقدامات بھی زیادہ لیے جائیں گے ،لسانی رنگ دیا گیا کہ کراچی سے دشمنی کی جارہی ہے، اسمبلی میں بتاؤں گاکس طرح لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کی گئی،ومیری ٹیم اور میں نے پوری دیانت داری کے ساتھ کام کیا ،

کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات کے نمبرز میں فراڈ کیا گیا وہ بھی سامنے آگیا مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم غیر آئینی کام نہیں کریں گے ،2ارکان صوبائی اسمبلی کوروناسے جاں بحق ہوچکے ہیں،میرا ایک وزیر آغا خان میں ہیں ان کا علاج ہورہاہے،سندھ میں ڈاکٹرز،نرسزسمیت صحت عملے کے 364 افراد متاثرہوئے،33مریض اب بھی وینٹی لیٹرز پر ہیں اللہ پاک ان کو صحت یاب کرے، اس وقت 722 مریض صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ، کورونا کےباعث رینجرزکے 20 جوان بھی متاثرہوئے ہیں،

24 گھنٹوں میں سندھ میں 20 اموات، وزیراعظم عید بارے کیا اعلان کریں؟ مراد علی شاہ کا بڑا مطالبہ

Leave a reply