جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے فوج کو حکم دیا ہے کہ جنگ کی تیاری شروع کر دیں،
چینی صدر شی جن پنگ (Xi Jinping) نے چینی فوج سے جنگ کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے، ، جاری حکم میں فوج کو کہا گیا ہے کہ پوری طاقت سے ملک کی خودمختاری کی کی حفاظت کرنی ہے، یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ اجلاس کے دوران پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلس آرمڈ پولیس فورس کے نمائندوں کی میٹنگ میں کہی
چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری اور فوج کے سربراہ 66 سالہ جن پنگ کا کہنا ہے کہ سرحد پر کشیدگی بڑھ رہی ہے اور کئی ممالک مل کر چین کو نشانہ بنانے کی تیاری میں ہیں، ایسے میں فوج کو جنگ کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ چینی صدر نے فوج کو حکم دیا کہ وہ جنگ کی تیاری شروع کرے، اپنی ٹریننگ کو بڑھائے۔ تمام حالات سے فوری اور موثر طریقے سے نمٹے۔ پوری طاقت کے ساتھ قومی خود مختاری، سیکورٹی اور ترقی سے منسلک مفادات کی حفاظت کرے۔
چینی صدر کا یہ بیان لداخ پر بھارتی فوج اور چینی فوج کے مابین تصادم کے بعد سامنے آیا ہے
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرقی لداخ کے پنگونگ تسو جھیل والے علاقے میں پانچ مئی کو ہونے والے تصادم کے وقت چینی فوجی اپنے ساتھ ڈنڈے، کانٹے دار تار اور پتھر لے کر آئے تھے۔
چین کی فوج کا لداخ میں رویہ کافی چونکانے والا تھا اور وہ لوگ بھارتی فوج پر پتھربازی کر رہے تھے۔ جس کی وجہ سے بھارتی فوج خوفزدہ ہو گئی،چین کے فوجی زیادہ تھے اور انہوں نے بھارتی فوجیوں کے ساتھ کافی برا رویہ دکھایا تھا۔ جھیل کے شمالی کنارے پر فنگر -5 علاقے میں چین بھارت کے قریب دو سو فوجی آمنے سامنے آ گئے تھے۔ بھارت نے چین کے فوجیوں کی موجودگی پر اعتراض کیا تھا جس کے بعد اگلے ہی دن دونوں طرف کے فوجیوں کے بیچ جھڑپ ہو گئی تھی اور بھارتی فوج کو منہ کی کھانا پڑی تھی
واضح رہے کہ چین اوربھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور اطلاعات کے مطابق چین کے پانچ ہزارسے زائد فوجی بھارت میں گھس گئے ہیں
ذرائع کے مطابق سی پیک کو امریکہ اور بھارت سے خطرہ چینی طیارے اور ہیلی کاپٹرز لداخ پہنچ گئے چین نے ماؤنٹ ایورسٹ پر فوجیں اتار دیں ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ گیلون ندی (لداخ) سمیت تین مختلف مقامات پر چینی فوج 4-5 کلومیٹر تک LAC سے آگے مورچہ بند ہونا شروع ہوگئی ہے۔
بصرف گلون ندی کے مقام پر چین نے 100 کے قریب ٹینٹ لگا دیئے ہیں چین کے پانچ ہزار کے قریب فوجی بھارتی قبضے کے علاقے لداخ میں داخل ہیں
ادھرذرائع کے مطابق لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دے، متعدد فوجی گرفتار، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی ،اطلاعات کے مطابق لداخ اور سکم کی سرحد پر چینی فوج کی نقل و حرکت سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج زیر زمین بنکرز بنانے مصروف ہے جبکہ کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے بھاک کرجان بچائی ہے
سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے
لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز
یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی
لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں
لداخ سے ذرائع کے مطابق گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے بھارت کی آج کل بولتی بند ہے، اس کی وجہ سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کی وہ نقل وحرکت ہے جس سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی افواج ڈربوک شیوک کی اہم شاہراہ سے صرف 255 کلومیٹر دور ہیں۔ بھارتی عسکری ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے