باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں28 افراد جان کی بازی ہار گئے
پاکستان میں کوروناکےمجموعی کیسز کی تعداد 59 ہزار151ہوگئی ہے،سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 374 ہوگئی،سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 23 ہزار507ہوگئی ہے،خیبرپختونخوا میں کورونا سے اموات کی تعداد416ہوگئی،خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 8 ہزار 259ہوگئی ،
پنجاب میں کوروناسے اموات کی تعداد 362 ہوگئی،بلوچستان میں کوروناکیسز کی تعداد 3 ہزار 236 ہوگئی،پنجاب میں کوروناسےمتاثر افراد کی تعداد21 ہزار118ہوگئی، بلوچستان میں کورونا سے اموات کی تعداد42 ہے،اسلام آباد میں کورونا سے اموات کی تعداد 18 ہے، اسلام آبادمیں کورونا کیسز کی تعداد 1 ہزار 879 ہوگئی ،
گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 638 اور اموات کی تعداد9 ہے، آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 214 ہوگئی،اموات کی تعداد4 ہے، ملک میںٕ کوروناسے بیمار457 افراد کی حالت تشویش ناک ہے
دوسری جانب پنجاب میں آج سے کاروباری مراکز پھر سے کھلیں گے۔ دکانوں کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ صوبے میں میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔پنجاب حکومت کے مطابق بیکریاں اور دیگر ناشتہ پوائنٹس صبح ناشتے سے لے کر رات 10 بجے تک کھلیں گے۔
جبکہ عام بازاروں میں دیگر دکانیں پرانے شیڈول کے مطابق صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلیں گی۔صوبائی وزیر کے مطابق دکانداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانیں بند کردی جائیں گی