بیوروکریٹ بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں، لیکن لبرلز کے نزدیک عبادت کوئی حیثیت نہیں رکھتی ، لیلتہ القدر کی ٹویٹ تنقید کا جواب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لیلۃ القدر کے حوالہ سے کی جانے والی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیوروکریٹس بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں۔ اور بخاری شریف میں یہی حدیث درج ہے۔ عبادت بھی عمل ہی ہے لیکن لبرلز کے نذدیک کوئی بھی عبادت یا مقدس گھڑی کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔
بیوروکریٹس بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں۔ اور بخاری شریف میں یہی حدیث درج ہے۔ عبادت بھی عمل ہی ہے لیکن لبرلز کے نذدیک کوئی بھی عبادت یا مقدس گھڑی کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ https://t.co/omEPOh3v1Y
— Muhammed Hamza Shafqaat (@hamzashafqaat) May 26, 2020
ایک صارف نے ٹویٹ کی تھی کہ عجیب معمہ ہیکہ پچھلے چودہ سو سال سے امت ِ مسلمہ ہر سال لیلتہ القدر سے فیضیاب ہوتی ہے اور ہر سال دینی اور دنییوی امور میں زوال پزیر ہے۔ ہمارے بیوروکریٹس قدرت اللہ شہاب کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے لوگوں کو طاق راتوں کی تلاش کا سبق دیتے پھر رہے ہیں۔ عمل والوں کیلیئے ہر شب شب قدر ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ڈی سی اسلام آباد کے جواب کو سراہا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ ویلڈن حمزہ بھائی زبردست چپیڑ ماری اسے
https://twitter.com/RashkEHina10/status/1265352315831271425
ایک اور صارف حافظ توصیف کا کہنا تھا کہ بہت اعلی جواب دیا ہے آپ نے پروردگار آپکو اور ہمت اور جرات دے اور نظر بد سے بچائے آمین
👍 بہت اعلی جواب دیا ہے آپ نے پروردگار آپکو اور ہمت اور جرات دے اور نظر بد سے بچائے آمین
— Hafiz Tauseef (@HMTauseef) May 26, 2020








