باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور ٹویٹر میں شدید جھڑپ ہوئی ہے امریکی صدر نے ٹویٹر پر الزامات لگا دیئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ٹویٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹویٹر 2020 کے الیکشن میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہے، میں یہ نہیں ہونے دوں گا، ٹویٹر کو وارننگ دیتا ہوں، میل اِن بیلٹس یعنی ڈاک کے نظام کے ذریعے اپنا ووٹ ڈالنا درحقیقت دھوکہ دہی سے کچھ کم نہیں ہو گا
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میل باکس لوٹ لیے جائیں گے، بیلٹ جعلی ہوں گے اور یہاں تک کہ غیر قانونی طور پر پرنٹ آؤٹ ہوں گے اور دھوکہ دہی سے دستخط کیے جائیں گے۔ کیلیفورنیا کے گورنرلاکھوں لوگوں کو پوسٹل بیلٹ بھیج رہے ہیں۔ یہ ایک دھاندلی زدہ الیکشن ہوگا۔ اور وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے پہلی مرتبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک سلسلہ وار ٹویٹ پر ’فیکٹ چیک‘ کا لیبل چسپاں کیا ہے۔’فیکٹ چیک‘ یعنی حقائق کی جانچ کا لیبل ایسی ٹوئٹر پوسٹس پر چسپاں کیا جاتا ہے جن میں مبینہ طور پر غلط یا گمراہ کُن معلومات فراہم کی گئی ہوں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالہ سے الزام آتا ہے کہ اس کی جیت کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے، روس نے سائبر ٹیکنالوجی کا استعمال کی، فیس بک سے لاکھوں امریکیوں کا ڈیٹا چوری کر کے الیکشن مہم چلائی گئی تھی،اس پر فیس بک کو عدالت میں جواب بھی دینا پڑا تھا،بہت سے لوگوں نے فیس بک کو ان انسٹال بھی کیا تھا، بعد میں فیس بک نے معافی مانگی تھی اور فیس بک کو بہت سارا نقصان اٹھانا پڑا تھا








