سپپولیس اہلکار نے شادی کے لئے 22 لاکھ روپے جہیز کے نام پر لے لیے، گاڑی کا بھی مطالبہ کر دیا لیکن بارات والے دن دلہن انتطار کرتی رہی ، دولہا میاں نہ پہنچے، واقعہ کے خلاف تھانے میں درخواست دے دی گئی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دتیا کے ایک پولیس اہلکار نے دوسرے ضلع مرینا میں ایک خاتون سے شادی کے معاملے میں 22 لاکھ روپے جہیز کے طور پر لئے ، بعد ازاں لڑکی والوں سے گاڑی کا مطالبہ بھی کیا. لڑکی والوں نے کہا کہ بائیس لاکھ جہیز کے دے دئیے اب گاڑی شادی کے بعد دے دیں گے.
دس جون کو شادی والے دن دلہن اور اس کے رشتے دار انتظار کرتے رہے لیکن دولہا نہ پہنچا، جس پر دلہن کے والدین تھانے پہنچ گئے. لڑکی کے والد نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے کہا کہ رام نواس تیواری نے اپنی بیٹی پرینکا کی شادی دیوی سنگھ پورا کے رہائشی بھاسکر شرما کے ساتھ طے کی. بھاسکر شرما جو پولیس اہلکار ہے اس نے بائیس لاکھ کی ڈیمانڈ کی وہ دے دئیے ، پھر اس نے لڑکی کے بھائی سے گاڑی کا مطالبہ کیا جو بعد مٰں دینے کا کہا گیا، اس کے بعد شادی طے ہوئی لیکن انپسکٹر دولہا بارات لے کر نہیں آیا.
لڑکی کے والد کی جانب سے درخواست کے بیس دن بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے .