کرونا کے نام پر ساؤتھ سٹی ہسپتال میں لوٹ مار جاری، ہسپتال عملے کے 48 افراد کرونا کا شکارپھر بھی ہسپتال کھلا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے نام پر کراچی میں ہسپتالوں نے لوٹ مار مچا رکھی ہے، کراچی کی ساؤتھ سٹی ہسپتال نے حکومت سے کرونا مریضوں کے نام پر فی مریض ڈیڑھ لاکھ روپے مانگ لئے
حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرونا مریض چارجز 65 ہزار اور جو وینٹی لیٹر پر ہو گا اسکے ایک لاکھ 10 ہزار دیئے جائیں گے لیکن ساؤتھ سٹی ہسپتال کی انتظامیہ اس بات پر بضد ہے کہ فی مریض ڈیڑھ لاکھ دیا جائے،اور جو وینٹی لیٹر کے بغیر مریض ہیں انکا ایک لاکھ دیا جائے،
باغی ٹی وی کو ساؤتھ سٹی ہسپتال کی جانب سے سندھ حکومت کو کی گئی ڈیمانڈ کا لیٹر موصول ہوا ہے، جس میں ایک لاکھ اور ڈیڑھ لاکھ فی مریض کی ڈیمانڈ کی گئی ہے،
ساؤتھ سٹی ہسپتال نے مریضوں سے دس لاکھ روپے ایڈوانس بھی مانگا ہے،
دوسری جانب باغی ٹی وی کے با خبر ذرائع کے مطابق ساؤتھ سٹی ہسپتال میں 48 لوگوں میں کرونا مثبت آ چکا ہے لیکن اس بارے میں بتایا نہیں جا رہا ، انکا رینڈم ٹیسٹ ہونا چاہئے او رحکومت کو اس پر چھاپہ مارنا چاہئے، تا کہ انکے جو اپنے سٹاف کے لوگ کرونا میں مبتلا ہو چکے ہیں انکو قرنطینہ کر لینا چاہئے تا کہ کوئی اور کرونا کا شکار نہ ہو سکے
ساؤتھ سٹی ہسپتال میں کرونا مریضوں سے لوٹ مار پر عوام نے بھی احتجاج کیا ہے، ہسپتال میں سٹاف میں کرونا مثبت آںے کے بعد ہسپتال کو بند نہین کیا جا رہا اور کمائی کی جا رہی ہے، باغی ٹی وی کو باخبر ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال کے سٹاف میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے لیکن ہسپتال انتظامیہ نے خبر کو دبایا ہوا ہے، حکومت کو اس پر ایکشن لینا چاہئے
دوسری جانب شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ جب تک ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کم نہیں ہو جاتی اور پاکستان اس پر قابو نہیں پا لیتا اس وقت تک سندھ اور کراچی کے لیے آغاخان ہسپتال.ضیاالدین ہسپتال ،لیاقت نیشنل ہسپتال ، پاک لینڈ ہسپتال ،ساوتھ سٹی ہسپتال، التمش ہسپتال کو قومی تحویل میں لیا جائے اور ان ہسپاتلوں میں لوٹ مار بند کروائی جائے.