مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عوام کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کی ہے . ملاقات کے بعد مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "ابھی کوٹ لکھپت جیل میں میاں صاحب سے ملاقات کی۔ کارکنوں کو محبت بھرا سلام بھیجا اور مہنگائی اور عوام کی بڑھتی ہوئی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا۔ کہا داتا صاحب کے باہر دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دل بہت دُکھی ہے۔ اللّہ پاکستان پر رحم فرمائے۔ آمین۔”
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1126405290428194816
مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ می کہا کہ "عوامی حکومتیں عوام کے خواہشات پر چلتی ہیں ۔دھاندلی اور چور دروازے سے آنے والے نالائقوں کی حکومتیں دوسروں کی شرائط پر چلتی ہیں ۔ 9 مہینے سے پاکستان کے حوالے سے ایک بھی اچھی خبر نہیں آئی ۔ غریب پر رحم کرو اور اپنے محلوں سے نکل کر عوام میں جا کر دیکھو وہ کیسے سسک رہے ہیں۔ ”
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1126407624151511040
واضح رہے کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کے لئے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا ضمانت کی مدت پوری ہونے پر نواز شریف دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل ہو گئے ہیں، جمعرات کو ان سے ملاقات کی جا سکتی ہے، آج جمعرات کو نواز شریف سے ان کی والدہ اور بیٹی نے ملاقات کی ہے .