قصور
جامع مسجد کمبوہ والی اندروں کوٹ مراد خاں قصور کی انتظامیہ حافظ محمد رفیق ،حاجی سراج دین ، مولوی منشاء نے حکومتی احکامات مدنظر رکھ کے مثال قائم کر دی
تفصیلات کے مطابق مسجد انتظامیہ نےکرونا وائرس سے بچاو کیلئے مکمل حفاظتی تدابیر اپنا لئے ہیں کوٹ مراد خان قصور میں جامع مسجد کمبوہ والی کی انتظامیہ نے کہا ہے ہم گورنمنٹ انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کورونا کی وبا سے لڑیں گے جبکہ کوٹ مراد خاں کے محلے داروں کا کہنا ہے ہمیں ہر ممکن طریقے سے نمازیوں کو کورونا بچاوْ کیلئے سامان مہیا کرنا ہو گا
مسجد انتظامیہ نے نمازیوں سے ماسک، سینیٹائزر، استعمال کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ مسجد انتظامیہ نے نمازیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا احتیاط کریں یہ قوم کی زندگی اور موت کا معاملہ ہے
حافظ محمد رفیق کا کہنا تھا احتیاط، نظم وضبط اور تعاون کے اصولوں سے کرونا سے نجات مشکل نہیں

Shares: