دو ہفتوں سے جاری بھارتی منتوں ترلوں کے بعد لداخ مدعے پر بالآخر چائنہ نے بات چیت پر رضا مندی ظاہر کر دی

0
55

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو ہفتوں سے جاری بھارتی منتوں ترلوں کے بعد لداخ مدعے پر بالآخر چائنہ نے بات چیت پر رضا مندی ظاہر کر دی

بھارت نے چین کے ساتھ اعلی سطح پر فوجی مذاکرات کی درخواست کی ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے مابین آمنے سامنے لداخ تنازعے پر مذاکرات جاری ہیں، 6 جون کو ، چین اور بھارت کے لیفٹیننٹ جرنیل لداخ میں بھارت سرحدی مقام میں اجلاس کریں گے

بھارتی فوج کے ایک ترجمان کے مطابق بھارت کی لیہ میں کور کے کور کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ چین کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوں گے

ایک روز قبل بھارت اور چین کے عمومی سطح کے افسران نے سرحدی تناؤ کو حل کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا تھا۔

چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے تین دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا

چین کی طرف سے بھارت کے ساتھ مذاکرات کے حوالہ سے کوئی فوری رد عمل سامنے نہیں آیا،چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرحد پر صورتحال مستحکم ہے اور قابو میں ہے،

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کی جانب کے افسران کے درمیان مئی کے پہلے ہفتے میں تقریبا 12سے زیادہ مرتبہ بات ہوچکی ہے۔

Leave a reply