وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پہلی جماعت ہے جس نے بلین ٹری سونامی کے منصوبے کا آغاز کیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پہلی جماعت اور حکومت ہے جس نے پاکستان میں اس عمل کو سمجھا اور "بلین ٹری سونامی” منصوبے کا آغاز کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی آئندہ نسلوں کیلئے اب ہم سب کو ملکر "ٹین بلین ٹری سونامی” مہم کی کامیابی کیلئے پوری محنت کرنی ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی اخبار دی گارڈین نے تحریک انصاف کے شجر کاری مںصوبے پر ایک آرٹیکل شائع کیا ہے جس کا عنوان شجر کاری فضائی آلودگی کو دور کرنے کے لئے بہت ہی زبردست کام ہے. ،ہے وزیراعظم عمران خان نے اس آرٹیکل کو بھی ٹویٹر پر شئیر کیا ہے

Shares: