پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار اہم، قریشی

0
93

وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے شاہ محمود قریشی سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی ہے. دونوں رہنماوں کے مابین ملاقات میں پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے، ہم نے معاشی سفارتکاری کا آغاز کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان ایک کثیرالثقافتی ملک ہے۔ پاکستان میں سیاحت کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں، قانون کو اپنے تابع بنانے والوں کو پہلی بار آزاد قانون کا سامنا ہے اس لئے چیخ و پکار تو سنائی دے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ )ن (کی قیادت جب بھی فسطائی ذہنیت کی بات کرتی ہے تو سانحہ ماڈل ٹاون میں قتل ہونے والے معصوم لوگوں پر برستی گولیاں یاد آجاتی ہیں۔خواتین اور ضعیف افراد پر بیہمانہ تشدد فسطائی رویہ تھا۔ سیاست کے گلو بٹ اب کس منہ لیکچر دے رہے ہیں

Leave a reply