باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں خوفناک آتشزدگی ہوئی ہے،

سریاب کسٹم کے قریب آئل ٹینکر اور دکانوں میں آگ لگنے سے اب تک دو افراد زخمی ہوئے ہیں ،زخمی افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہیں آتزشدگی سے ایک مسجد شہید اوردکانیں، پٹرول پمپ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے

https://twitter.com/Ikram_999/status/1270118029863641089

چیف فائر آفیسر کوئٹہ عبدالحق اچکزئی کا کہنا ہے کہ آگ پر تقریباً پورے طور پر قابو پا لیا گیا۔ 35 دوکانیں آگ کی لپیٹ میں آئی۔ سریاب کسٹم کے قریب آئل ٹینکر الٹنے سے لگی آگ پر قابو پانے کے دوران تین فائر فائٹرز معمولی زخمی بھی ہوئے۔

چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ اللہ پاک کا شکر ہے کہ آگ پر آبادی تک پہنچے سے پہلے ہی قابو پا لیا گیا۔

آتشزدگی کے دکانیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں، قریبی آبادی کے افراد نے فائر بریگیڈ کے ساتھ ملکر آگ پر قابو ہایا،

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں ایک بس میں ہونے والی آتشزدگی میں 47 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے

Shares: