ریسکیو 1122 نے پنجاب میں کتنے کرونا مریضوں کو ہسپتال و قرنطینہ مراکز منتقل کیا؟ اعدادوشمار جاری

0
34

ریسکیو 1122 نے پنجاب میں کتنے کرونا مریضوں کو ہسپتال و قرنطینہ مراکز منتقل کیا؟ اعدادوشمار جاری

کوروناوارڈ کا مقصد ریسکیورز کی بہتر دیکھ بھال کرنا اور ان کے خاندان اور دوستوں میں کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ اس حوالے سے ریسکیو ہیڈکوارٹرز لاہور میں اجلاس ہوا جس میں ر یسکیو ہیڈ کوارٹرزاورایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

کورونا کے شکار ریسکیورز کے لیے دوہال اور چھ کمروں پر مشتمل کوروناریسکیو وارڈ میں ریسکیورز کے لیے رہنے، کھانے پینے اور نرسنگ کئیر کے بہترین انتظامات موجود ہیں۔ڈی جی ریسکیو پنجاب نے رجسٹرار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کو ہدایات دیں کہ وہ کورونا ریسکیو وارڈ کے تمام انتظامی معاملات کو اپنی نگرانی میں یقینی بنائیں خاص طور پر وارڈ میں موجود نرسنگ کئیرسٹاف کو باقاعدہ سیفٹی کٹس فراہم کریں،صفائی و ستھرائی کا خیال رکھیں، مریضوں کی استعمال شدہ چیزوں کی باقاعدہ ڈس انفیکشن،بروقت لانڈری سروسز،اچھا کھانااور صحت مندماحوال فراہم کریں تاکہ کورونا کے شکارریسکیور زکوبہتر سہولیات میسرہوں اور وہ جلد صحت یاب ہو کر عوام کی خدمت کرسکیں۔ یہ سہولت پنجاب بھر کے ان ریسکیورز کے لیے ہے جن کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ان کے گھر میں الگ رہنے کے لیے مناسب انتطامات موجودنہیں ہے۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے کورونا مریضو ں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ تمام ریسکیورز اور ریسکیو افسران جن کو کورونا علامات ظاہر ہوں فوراً اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں تاکہ ان کو کام سے الگ کر کے صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور انکی فیملیز اور ساتھ کام کرنے والوں میں کورونا کے ممکنہ پھیلاؤکی روک تھام کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی سروس نے اب تک پنجاب بھرمیں 11000ممکنہ کورونا مریضو ں کو شفٹ کیا جس میں سے 8116 مریضوں کو ہسپتال اور 2884مریضوں کو قرنطینہ سنٹر میں منتقل کیاگیا۔ مزید برآں 963ممکنہ کورونا میتوں کی تدفین بھی ریسکیورز نے کی۔ ریسکیورز کورونامریضوں کی منتقلی سے لے کر تدفین تک تمام مراحل میں فرنٹ لائن ایمرجنسی ریسپانڈرز کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس لیے انہیں اپنی سیفٹی کو بھی یقینی بنانا چاہیے تاکہ دوسروں کو محفوظ رکھ سکیں۔

قبل ازیں اجلاس کے دوران ڈاکٹر فرحان خالد لیڈر پاکستان ریسکیو ٹیم نے ڈی جی ریسکیوپنجاب کو لاہور ایکسپوسنٹر میں قائم کئے گئے درجہ بندی(Triage) سنٹر و اسپتال کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 31مارچ 2020سے اب تک کل36 42مریض درجہ بندی(Triage) سنٹر آئے جن میں سے 2759مریض معمولی کھانسی نزلہ وبخار کی علامات کی وجہ سے ڈاکٹر سے ہدایات لینے کے بعد گھر چلے گئے۔1208کرونا مثبت کے مریضوں کو ایکسپو آئسولیشن سنٹر میں داخل کیاگیا اور 268کو دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ ریسکیوسروس24/7کورونا اور معمول کی دوسری ایمرجنسیز میں عوام کی مدد کیلئے موجود ہے تاہم عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ سمارٹ لاک ڈاؤن کو احترام کریں اور غیرضروری طور پر گھروں سے نکلنے اور ہجوم کی صورت اکٹھا ہونے سے گریز کریں گورنمنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل پیرا ہوں تاکہ کرونا کے پھیلاؤکو روکا جاسکے

Leave a reply