قصور
پتوکی میں بڑھتی کوئی وارداتوں سے عوام کا جینا محال ہو گیا جبکہ انتظامیہ اور پولیس بے بس
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ میں صبح پانچ بجے نجی چینل کے نمائندہ سرائے مغل رانا وسیم احمد کے بھائی ماسٹر کلیم کو کالونی گلشن دوست محمد کے پاس تین ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اس وقت لوٹ لیا جب وہ نعمت چوک سے ضروری کام کے لئے پتوکی بازار آرہا تھا ڈاکو تیس ہزار روپیہ ،موبائل فون اور موٹر سائیکل 125 نمبری LEA3049A2017 رنگ کالا چھین کر فرار ہوگئے روز بروز کی بڑھتی وارتوں نے اہلیان علاقہ کا جینا محال کر دیا ہے ایس ایچ او سٹی پتوکی نصراللہ بھٹی کے لیے ڈاکوئوں کی جانب سے کھلا چیلنج ہے کہ سورج نمودار ہوتے ہی واردات کا آغاز کر دیا گیا ہے روک سکو تو روک لو

Shares: