باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے صحافیوں کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، پوسٹ مصدقہ ہے یا غیر مصدقہ ، ا س بارے میں ابھی تک کنفرم نہین ہو سکا، تا ہم اس پوسٹ کے بعد علاقائی صحافیوں میں کھلبلی مچ گئی ہے جو ایک ایک ہزار میں پریس کارڈ خریدتے ہیں اور بلیک میلنگ شروع کر دیتے ہیں

رپورٹ کے مطابق حکومت نے صحافیوں کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں اردو گرامر، اردو املا کا امتحان پاس کرنا ہو گا،دوسرے مرحلے میں صحافت کے بنیادی اجزا، خبر نگاری ،واقعہ نگاری کا امتحان ہو گا،تیسرے مرحلے میں تحقیقی صحافت، عملی صحافت ، نفسیاتی ٹیسٹ ہو گا،

حکومت کی جانب سے صحافیوں کے امتحان کے حوالہ سے ورکنگ جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسی کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، غیر صحافی لوگوں کی وجہ سے پاکستان میں صحافیوں کو مسائل درپیش ہیں

دوسری جانب اس خبر کی حقیقت جاننے کے لئے باغی ٹی وی نے پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے رابطہ کر کے موقف لینے کی کوشش کی لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا.

Shares: