سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور کو عدالت پیش کر دیا گیا

0
75

سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ عثمان انور کو نیب عدالت میں یش کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عثمان انور کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، نیب احتساب عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی.

گزشتہ سماعت میں عدالت نے عثمان انور کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا،

واضح رہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

Leave a reply