لاہوری جاہل ہیں، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

0
72

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہوری جاہل ہیں،

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کس طرف جائیں، ہمیں سمجھ نہیں آئی،افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے لوگوں نے جتنا سماجی فاصلے کا کہا گیا اتنا نہیں کیا،بہت بڑی کھیپ عید کے دنوں میں نمودار ہوئی

پتہ نہیں اللہ نے ہم پر کوئی خاص مہربانی کی ہے، شاید اللہ ہمارے لئے ایکسٹرا کام کر رہے ہوں گے پاکستان کے لئے، شاید ہم اتنے جاہل ہیں،لاہوریئے اللہ تعالیٰ کی الگ مخلوق لگتے ہیں وہ کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہوتے دیگر ممالک کی نسبت ہمارے ہاں شرح اموات کم ہے

گزشتہ رات ایک ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور کے بارے میں عجیب اور نازیبا الفاظ کہے،شاید انہوں نے الیکشن ہارنے کا غصہ اتارا کیونکہ وہ لاہور سے کم از کم 3 بار الیکشن ہار چکی ہیں اور پھر خصوصی سیٹ پر عمران خان نے انہیں ایم پی اے بنا کر وزیر صحت بنا دیا

ایک شہری کا ڈاکٹر یاسمین راشد کے لاہوریوں بارے کمنٹس پر کہنا تھا کہ گذشتہ دس سال سے ہم بھی لاہور میں مقیم ہیں الفاظ ناگوار گزرے ہیں مگر ایک اور بات کہ تصور کریں اگر یہی بات کراچی کے بارے میں کی گئی ہوتی تو اب تک کتنا بڑا ہنگامہ کھڑا ہوچکا ہوتا۔لاہور کے لوگ صرف زندہ دل ہی نہیں بڑے دل کے بھی ہیں، لسانی تعصب میں نہیں پڑتے،

شہری کا کہنا تھا کہ ایک افسوسناک امر کہ یہی ڈاکٹر یاسمین راشد اسی لاہور سے الیکشن لڑیں گی اور عوام سے ووٹ بھی مانگیں گی۔

واضح رہے کہ 2013کے الیکشن میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو نوازشریف سے بری طرح شکست ہوئی،2017کے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز سے شکست ہوئی،2018کے الیکشن میں وحید عالم خان جو ن لیگی امیدوار تھے ان سے شکست ہوئی،

Leave a reply