وزیراعظم کے معاون خصوصی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی نوازاعوان کو چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے محفوظ شدہ مختصر فیصلہ سنایا،عدالت نے چیئرمین کمیشن کی تعیناتی کے رولز 6ماہ میں بنانے کا حکم دےدیا

اسلا م آبادہائیکورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کی بطورچیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا،عدالت نے میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز کی درخواست منظور کرلی اورعلی نواز اعوان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے علی نوازاعوان کی چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن تعیناتی کالعدم قراردے دی۔

کیس کی سماعت کے دوران مئیر اسلام آباد کے وکیل کاشف ملک ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ کاشف ملک ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ علی نواز اعوان کی تعیناتی شفاف طریقے سے نہیں ہوئی۔چیئرمین لوکل کمیشن کی تعیناتی کے لیے صرف علی نواز اعوان کا نام منظوری کے کے لیے بھیجا گیا ۔چیئرمین لوکل کمیشن کے عہدے کے لیے علی نواز کا نام کس نے تجویز کیا یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا۔علی نواز اعوان کو چیئرمین لوکل کمیشن تعینات کرنا مفادات کا ٹکرائو کی بہترین مثال ہے ۔

علی نواز اعوان اور ایم این اے راجہ خرم نواز کی مئیر انصر عزیز کیخلاف پریس کانفرنس کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا تھا کہ چیئرمین کمیشن کی تعیناتی سے متعلق واضح قوانین نہیں۔

Leave a reply