کرونا کے بڑھتے کیسز اسلام آباد کے مزید سیکٹرز کو بھی سیل کرنے کا پلان بن گیا

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے بڑھتے کیسز اسلام آباد کے مزید سیکٹرز کو بھی سیل کرنے کا پلان بن گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کرونا وائرس کا گڑھ بننے لگا انتظامیہ نے فوج، رینجرز اور پولیس کی مدد سے کئی علاقوں کو سیل کردیا۔
اسلام آباد کےعلاقے جی نائن کرونا وائرس 400 سے زائد کیسز سامنے آگئے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کہ اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کیسس کی وجہ سے ہم سیکٹر آئی – 8 ( یہاں ایک دن میں دو سو کیسس نکلے ہیں ) اور سیکٹر آئی -10 ( یہاں ٹوٹل چار سو کیسس ہو چکے ہیں ) کو سیل کرنے کا پلان بنا رہے ہیں ۔ آگئے 24 گھنٹوں میں نوٹیفیکیشن ایشو ہو سکتا ہے ۔

قبل ازیں کورونا وائرس ہاٹ سپاٹس سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور کورنٹائن حکمت عملی کے تحت ملک کے 20 شہروں کی نشاندہی کر لی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کورونا کیسز بڑھنے کے لحاظ سے ملک کے 20 شہروں میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے،کورونا سے متاثرہ شہروں میں لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، ڈی جی خان، گھوٹکی، سوات، مالاکنڈ، مردان اور دیگر شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کےعلاقے جی نائن ٹو اور جی نائن 3 میں 300 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ آئی 8، آئی 10، غوری ٹاؤن، بارہ کہو، جی 6 اور جی 7 کے علاقے نیو ہاٹ سپاٹ ہیں۔ جن شہروں میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی نشاندہی کی گئی ہے، وہاں حفاظتی اور احتیاطی اقدامات مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے

Leave a reply